Encyclopedia of Muhammad

وجیا دشمی

Published on: 19-Sep-2023

وجیا دَشَمی ہندوؤں کا ایک تہوار ہے ۔ جو مختلف صورتوں اور ناموں کے ساتھ ہندوستان، نیپال، سری نکا اور بنگلہ دیش میں منایا جاتا ہے۔ہندوؤں کی کتاب رامائن کے مطابق یہ تہوار اس لیے منایا جاتا ہے کہ اس دن درگا دیوی نے ایک دُشت راکشس"مہیشاسور" پر جبکہ رام چندر جی نے "راون" پر فتح پائی تھی۔ اس تہوار کو منانے کا ایک مقصد دس قسم کے گناہوں.....کام (شہوت)، کِرودھ (غصہ)، لوبھ (لالچ)، مد (تکبر)، موہ (کشش/لت)، متسر (حسد)، سوارتھ (خود غرضی)، انیائے (بے انصافی) امنوات (سفاکی) اور اہنکار (انا).....کو ترک کرنا بھی ہے جو کہ راون کے خصائل تھے۔

Powered by Netsol Online